Trendter Verification
@verified
Welcome to the official verified page!
🔗 trendter.com 📅 Joined May 2026
Trendter Verification
· 5h
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم سے بھی علیحدہ طور پر بات چیت ہوئی، جسے انھوں نے ’مثبت‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق معاہدے کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
ان کے مطابق اس بات چیت کا محور ایران اور ایک مجوزہ ’مفاہمتی یادداشت‘ (Memorandum of Understanding) تھا، جو امن کے قیام سے متعلق ہے۔
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے کی گئی اس گفتگو میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کے رہنما شامل تھے۔
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ایران سے متعلق ایک ممکنہ امن معاہدے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔‘
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
خیبر پختونخوا میں بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ میریان کی حدود میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئے
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
ضلع کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں نو عسکریت پسند ہلاک، چار اہلکار بھی مارے گئے: حکومت بلوچستان
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سابقہ تجربہ تقاضا کرتا ہے کہ انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے: ایرانی صدر
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں: اسماعیل بقائی
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
تہران سے واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فون کر کے مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد دی: ایرانی سفیر
🔁 0
Trendter Verification
· 5h
ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے، جس کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ#
🔁 0